نائب صدر جمہوریہ ایم حامد انصاری نے ہولی کے مبارک موقع پر عوام کو مبارکباد پیش کی ہے۔ایک پیغام میں انھوں نے کہا کہ رنگوں کے اس تہوار ہولی سے گرم
موسم کا
آغاز ہوتا ہے اور برائی پر اچھائی کی فتح کا جشن منایا جاتا ہے۔انہوں نےکہا یہ تہوار امن ، ہم آہنگی، خوشحالی اور خوشی لائے، اس کے لیے میں دعا گو ہوں۔